Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدرنے شاہ سلمان کا فون سننے کے لئے اجلاس چھوڑ دیا

    ماسکو - - - - - -روسی ذرائع ابلاغ نے ایک وڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں صدر ولادی میرپوٹین کو فنون وثقافت کونسل کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے دکھایا گیا ہے۔ اسی اجلاس کے دوران اچانک انہیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا ٹیلیفون آیا۔ صدر پوٹین نے اجلاس چھوڑ کر شاہ سلمان سے بات کی۔روسی ٹی وی کیک مطابق اگرچہ اجلاس کے دوران صدر پوٹین کو ایک اہم ٹیلیفون سننے کا کہتے سنا گیا ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ اہم فون کس کا ہے البتہ بعد میں کر یملن حکام نے بتایا کہ صدر ولادی میر پوٹین، شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات چیت کرنے کے لیے اجلاس سے اٹھ کر گئے ہیں۔
 

شیئر: