Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونی کے نئے اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک ‎

سونی کمپنی اپنے اسمارٹ فون ایکسپیریا ایکس زیڈ سیریز کا نیا اسمارٹ فون فروری میں متعارف کروانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق جاری ہونے والی لیکس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں بیزل لیس ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیے جانے کا امکان ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 15 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3130 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔فون کو فروری میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروایا جائے گا۔
 

شیئر: