Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم

لاہور...سپریم کورٹ نے ملک بھرمیں غیر قانونی نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا گزشتہ تاریخوں پر داخلے کی کوشش پر کالج مالکان ذمہ دار ہوں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ چھتوں اور گیراجوں میں کالج بناکر چلائے جارہے ہیں۔ بتایاجائے میڈیکل کالج کا اسٹرکچر کیا ہے۔نجی میڈیکل کالجوں کے مالکان کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات فراہم کی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی مفاد کے کیس کی سماعت ہفتے اوراتوار کو بھی ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے زائد فیسیں وصول کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام نجی میڈیکل کالجز کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میو اسپتال کا دورہ کیا تو تنقید کی گئی۔جہاں بچوں کی صحت کا مسئلہ ہوگا وہاں ضرور جاوں گا۔ ذاتی نمائش کے لئے نہیں بلکہ جذبے سے کیس کی سماعت کررہے ہیں۔صاف پانی کیس بھی اسی کیس کے ساتھ س±نا جائے گا۔ صاف پانی منصوبے میں ساڑھے3 کروڑ کی گاڑی خریدی گئی۔ ایڈووکیٹ جنرل تفصیلات فراہم کریں۔ہوسکے تو وہ گاڑی یہاں پر لائیں۔

شیئر: