Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماجدہ رومی ایک کے بجائے 3کنسرٹس کرینگی

ریاض ..... لبنانی گلوکارہ ماجدہ الرومی کا امیرہ نورة یونیورسٹی ریاض میں کنسرٹ ملتوی کردیاگیا۔ لبنانی فنکارہ کے بیروت دفتر نے فیس بک پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ تقریب 28دسمبر 2017ءکو ریاض میں ہونے والی تھی ملتوی کردی گئی۔ اب اسکی جگہ ماجدہ الرومی جدہ، ریاض اور ظہران میں 3کنسرٹ کرینگی۔ جدہ میں2فروری 2018ء، ریاض میں 6فروری 2018ءاور ظہران میں 9فروری 2018ءکو پروگرام ہونگے۔ زیادہ سے زیادہ شہروں کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پروگرام دیکھنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: