Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی علماءکا خراج تحسین

مکہ مکرمہ ....مراکش میں رابطہ محمدیہ للعلماءکے رکن اور اغادیر صوبے کی النزقین جامع مسجد کے امام و خطیب شیخ احمد الیربوعی نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مقدس شہروں میں نافذشدہ عظیم الشان منصوبے حجاج، معتمرین و زائرین کی خدمت اور قرآن کریم کی ہمہ جہتی خدمت ظاہر کررہی ہے کہ سعودی عرب اور اسکی قیادت اسلام، اسکے پیرو کاروں اور حرمین شریفین سے کس قدر لگاﺅ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین اور مقدس شہروں میں سہولتیں دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔

شیئر: