Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورک پرمٹ کا نیا چارٹ

ریاض .... غیر ملکی کارکنان کے ورک پرمٹ سے متعلق مالیاتی فیصلے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا۔وزارت محنت و سماجی بہبود کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہر غیر ملکی کارکن سے ایک برس کے ورک پرمٹ کی فیس 100ریال وصول کی جائیگی۔ علاوہ ازیں نئی فیس مالیاتی سال کے اصول کے مطابق وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق طے کیا گیا تھا کہ یکم محرم 1434ھ کو ایسے ادارے جہاں غیر ملکی کارکنان کی تعداد سعودی ملازمین سے زیادہ ہوگی وہاںسالانہ فی غیر ملکی کارکن 2400ریال وصول کئے جائیں گے۔اب طے کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2018ءسے ایسے اداروں سے جہاں غیر ملکیوں کی تعداد سعودیوں کی تعداد سے کم ہوگی ،ان سے سالانہ فی غیر ملکی کارکن 3600ریال وصول کئے جائیں گے جبکہ سعودیوں کی تعداد کم اور غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں فی غیر ملکی کارکن سالانہ 4800ریال لئے جائیں گے۔ یکم جنوری 2019ءکو ایسے اداروں سے جن میں سعودیوں کی تعداد غیر ملکیوں سے زیادہ ہوگی اور غیر ملکیوں کی تعداد ان سے کم ہوگی تو ایسی صورت میں فی غیر ملکی کارکن سالانہ 6ہزار ریال وصول کئے جائیں گے جبکہ ایسے اداروں سے جہاں غیر ملکی کارکنان کی تعداد سعودیوں سے زیادہ ہوگی سالانہ 7200ریال لئے جائیں گے۔ یکم جنوری 2020ءسے ایسے اداروں سے جہاں غیر ملکی کارکنان کی تعداد سعودیوں کی تعداد سے کم ہوگی سالانہ فی غیر ملکی کارکن 8400ریال وصول کئے جائیں گے اور اگر غیر ملکی کارکنان کی تعداد سعودیوں سے زیادہ ہوگی تو فی غیر ملکی کارکن سالانہ 9600ریال وصول کئے جائیں گے۔
 

شیئر: