Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

تیونس ۔۔۔تیونس میں رواں برس غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تیونس کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2017ء میں ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 2016ء کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ تیونس میں سیاحت کی صنعت مجموعی قومی پیداوارکا 8  فیصد ہے۔ تیونس میں شدت پسند تنظیم داعش کے متعدد حملوں کے تناظر میں وہاں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔ 2015 ء میں تیونس میں دہشتگردوں  نے 2خون ریز حملے کئے تھے جن میں سیاحتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
 
 

شیئر: