Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹارکٹیکا کا خوبصورت علاقہ

اسٹاکہوم ..... انٹارکٹیکا کا علاقہ صاف شفاف برف اور پانی کے حوالے سے ا پنی مثال آپ ہے اور اسی کو دیکھنے کیلئے بہت سے باہمت سیاح علاقے کا رخ کیا کرتے ہیں اور دلفریب نظاروں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اسٹاکہوم میں رہنے والے سیاح کیلی لونگ نے علاقے کی 20دن تک سیر کرنے کے بعد اتاری ہوئی خوبصورت تصویریں نیٹ پر جاری کردیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے ارجنٹائن کے علاقے اوشایا سے پورٹ ولیمز کے راستے میلسیور جزیرے تک کا سفر کیا جو انٹارکٹیکا میں واقع ہے۔ انہوں نے اس دوران مختلف دیدہ زیب جگہوں کی تصاویر اتاری، فلمیں بنائیں اور انہیں ایڈٹ کرکے مثالی بنادیا۔ انکا کہناہے کہ اس علاقے میں انہوں نے ایک کشتی کو نیلگوں برفیلے پانی میں اطمینان سے گزرتے دیکھا اور اسی دوران برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا گر کر پانی میں چلاگیا۔ نیلا پانی اور نیلا آسمان دونوں یک رنگ نظر آرہے تھے۔ ماہرین سیاحت کا کہناہے کہ انٹارکٹیکا کا علاقہ خوبصورت ہونے کے باوجود بہت کم لوگ اس دشوار گزار علاقے میں سفر کے متحمل ہوپاتے ہیں۔ ورنہ پوری دنیا اس کے سحر میں گرفتار ہوجائے۔ کیلی کی تصاویر اس لئے بھی منفرد ہیں کہ انہیں خوبصورت مناظر کو عکس بند کرنے میں ملکہ حاصل ہے او ر8ماہ قبل ہی وہ اپنے عالمی سفر کا بڑا حصہ مکمل کرچکے تھے اور اب اس علاقے کی سیر کو نکلے تھے۔ وہ 24دسمبر کو ارجنٹائن سے روانہ ہوئے تھے۔انکی اتاری ہوئی تصاویر اور فلموں میں برفیلی چٹانوں کے بڑے ٹکڑے جن کی تعداد ہزارو ں میں ہوگی آس پاس کے حسن و دلکشی میں چار چاند لگا رہے تھے۔ چمکتے دمکتے برفیلے ٹکڑوں نے علاقے کے حسن کو مزید چار چاند لگادیئے تھے۔ بہت سے لوگ ان تصاویر کو ڈائون لوڈ کرکے دیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔

شیئر: