پلاسٹک زیادہ درجہ حرارت پر پگھل جاتی ہے اور اگر پلاسٹک کے برتن میں کھانا ڈال کر مائیکروویو میں رکھ دیا جائے تو اس کے مضر صحت اجزاء کھانے میں شامل ہو جاتے ہیں . پلاسٹک کیمیائی مادوں کا مرکب ہوتی ہے جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں لہذا پلاسٹک کے برتنوں کو مائیکروویو میں رکھنے سے اجتناب کریں . اکثر خواتین بچوں کے لیے دودھ بوتل میں ڈال کر مائیکروویو میں گرم ہونے کے لیے رکھ دیتی ہیں یہ سراسر غلط طریقہ ہے ۔ اپنے بچے کی صحت آپ کے ہاتھ میں ہے اسے مائیکروویو کی نظر مت کریں ۔