Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمنسٹی اسکیم پر غور کر رہے ہیں،رانا افضل

  اسلام آباد.. وزیرمملکت برائے خزانہ رانا محمدافضل خان نے کہاہے کہ حکومت ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے حکمت عملی وضع کررہی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے حاصل کردہ اعداد وشمار کی بنیاد پرابتدائی طورپر 10ہزار افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں اگلے ماہ سے ٹیکس کے دائرے میں لایا جائیگا ۔نئے متوقع ٹیکس دہندگان کاتعلق تعلیم، جائیداد کی خریدوفروخت اور خدمات کے شعبے سمیت دیگرمختلف شعبوں سے ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس کے دائرے کو توسیع دینے کیلئے ایمنسٹی اسکیم پر بھی غور کیا جارہاہے تاکہ پاکستانیوں کو بیرون ملک سے پیسہ وطن واپس لانے میں سہولت دی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر10 لاکھ14 ہزارہوگئی جو گزشتہ سال9لاکھ 14 ہزارتھی۔انہوںنے کہاکہ موجودہ اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کے تناظر میں نہ صرف 5.8 فیصد شرح نمو کاحصول حاصل کرلیاجائیگا بلکہ6 فیصد شرح نمو کے ہدف کا حصول بھی ممکن ہے۔

شیئر: