Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیکھر دھون کی فیملی دبئی ایئرپورٹ پر روک لی گئی

دبئی:ہندوستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون کی اہلیہ ایشا مکھرجی اور بچے کو دبئی ائیر پورٹ پر روک لیا گیا اور انھیں جہاز میں چڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔شیکھر دھون اپنی ٹیم انڈیاکے ہمراہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹور پر جا رہے تھے۔ دھون کو بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات دکھانے کو کہا گیا جو کہ اس وقت ان کے پاس نہیں تھاجس کے باعث ان کی فیملی کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ ان کی اہلیہ ایشا مکھرجی اور بچے ابھی تک دبئی ائیرپورٹ پرہیں اور ہند سے دستاویزات پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ شیکھر ٹیم انڈیا کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے ساتھ کرکٹ سیریز کیلئے روانہ ہو نے کی اجازت دیدی گئی ۔ شیکھر دھون نے ٹویٹ کر تے ہوئے اس معاملہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: