Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ میں تمدنی فورم کاافتتاح

ریاض ....رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ پرامن بقائے باہم ، امن و سلامتی اور روا داری کیلئے دنیا بھر کے انسانوں کو جوڑنے کیلئے رابطہ پل قائم کریگا۔ وہ رابطے کے زیر اہتمام بین الاقوامی تمدنی فورم کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ جنوبی افریقہ میں ڈربن کی چیئرپرسن نے فورم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کے متعدد وزراء، مذاہب کے نمائندے اور منتخب دانشور موجود تھے۔ سب لوگوں نے فورم کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ العیسیٰ نے ڈربن کی بلدیہ کی چیئرپرسن ،افریقی وزراءاور دیگر حاضرین کا فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ العیسیٰ نے کہا کہ مختلف تہذیبوں سے منسوب افراد اور مذاہب کے پیرو کارو ںکے درمیان ربط و ضبط کی ضرورت ماضی کے مقابلے میں اِسو قت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
 

شیئر: