Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹرو ٹرین نےدولہا کی لاج رکھ لی

نئی دہلی۔۔۔۔آج کل ٹریفک اژدہام انتہائی تکلیف دہ ہوتا جارہا ہے۔ اکثرلوگ صحیح وقت پر اپنی منزل تک نہیں پہنچ پاتے۔ ایسے ہی چنئی کا  دولہارنجیت کمار اور اس کے ساتھ آئے باراتی ٹریفک جام میں پھنس گئے تھے۔ ٹریفک اژدہام کے باعث دولہا مقررہ وقت پر شادی ہال نہ پہنچ پاتا ۔ اژدہام  دیکھتے ہوئے دولہا اورباراتیوں نے میٹرو میں جانے کا فیصلہ کیااور کار کو اژدہام میں چھوڑ کر میٹروٹرین اسٹیشن پہنچ گئے ۔ رنجیت کمار نے بتایا کہ ٹکٹ لینے کیلئے لمبی قطار لگی ہوئی تھی تاہم جب ہم نے قطار میں کھڑے لوگوں سے گزارش کی کہ آج میری شادی ہے اور وہ شادی ہال ٹائم پر پہنچنا چاہتا ہے تو لوگوں نے ہمیں ٹکٹ لینے کا موقع دیدیا اور اس طرح ہم شادی ہال وقت پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور میٹروٹرین نے ہماری لاج رکھ لی۔

شیئر: