انار قدرت کا ایک بیش بہا  تحفہ ہے جو  لذت اور فوائد میں اپنی مثال آپ ہے . انار میں آئرن اور پوٹاشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے . اس میں وٹامن سی اور وٹامن ای بھی کثرت سے پایا جاتا ہے یہ دونوں وٹامن بالترتیب قوت مدافعت بڑھانے اور جلد کے امراض سے بچانے میں مدد دیتے ہیں .   انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں . یہ ذہنی تناؤ ، موٹاپے ، بواسیر ، خون کا سرطان ، ڈینگی اور ملیریا جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بھی نہایت مفید ہے . انار میں موجود اینٹی آکیڈنٹس کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں . فولاد کی کمی ، متلی ، قے اور بد ہضمی جیسے مسائل سے بھی انار کے ذریعے نمٹا جا سکتا ہے .یہ  خون کی کمی کو دور کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے .