Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال نو پر محمد عامر کی انوکھی مبارکباد

 
  ویلنگٹن: نئے سال کی آمد پر پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے انوکھے انداز میں سب کو سال نو کی مبارکباد پیش کی ہے۔محمد عامر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اگلا سال خوشیوں سے بھرپور ہو۔ تصویر میں محمد عامر کی شرٹ پر ”’ہیپی“ ان کی بیٹی کی شرٹ پر” ’نیو“ اور عامر کی اہلیہ کی شرٹ پر’ ’ائیر‘ ‘لکھا ہوا ہے۔پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے نئے سال کی آمد پر کہا کہ 2018 ہم سب کے لیے خوشیاں اور کامیابی لے کر آئے۔ انہوں نے لکھا اپنے آس پاس موجود لوگوں کی مدد کریں اور مجھے بھی ہمیشہ اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔پاکستانی کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا 2018 کا کیلنڈر تمام لوگوں کے لیے خوشیوں بھرے لمحات اور عزت لے کر آئے، ہمیشہ مثبت سوچ اپنائیں اور اپنا ہدف پانے کے لئے خوب محنت کریں۔ سابق کپتان شعیب ملک نے چھوٹے سے پیغام میں لکھا’نیا سال مبارک ہو دوستو۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی نئے امید ظاہر کی کہ نیا سال سب کے لیے خوشیاں لے کر آئے گا۔ احمد شہزاد نے 2017 کے حوالے سے کہا کہ گزرا ہوا سال انہیں بہت کچھ سکھا گیا، تبدیلی اچھی ہوتی ہے اور اچھی تبدیلی بہترین ہوتی ہے۔ سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹررمیز راجا نے ایک بہت ہی خوبصورت ویڈیو کے ذریعے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ ویڈیو میں رمیز راجا گلاب کا پھول ہاتھ میں لیے کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ کی زندگی اس پھول کی طرح مہکتی رہے۔

شیئر: