Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: حمد ونعت کانفرنس کے انعقاد پر ٹیم ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

میڈیا نمائندگان کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں اور منتظمین کو مبارکباد دی گئی
    کویت:(محمد عرفان شفیق)- - - - - پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی جانب سے محفل حمد و نعت و سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کے انعقاد پرٹیم ممبران اور میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ بانی و صدر پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت محمد عرفان عادل نے محفل کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور اس امرکا اعادہ کیا کہ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت میں دین کی خدمت اور ترویج کا عمل جاری رکھے گی اور ان شااللہ اسکا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا۔
     تقریب کی نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت سید جنید احمد نے بخوبی سر انجام دیے۔ منتظمین نے محفل کی بھرپور کوریج پر میڈیا نمائندگان کی کاوشوں کو سراہا۔ میڈیا نمائندگا ن میں عبدالشکور ابی حسن، شریف حدیثوی، محمد ریاض،راقم السطور، خلیل الرحمن اور امتیاز قریشی شامل تھے۔
     سینیئر نائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی نے امت مسلمہ اور وطنِ عزیز پاکستان اور کویت میں امن و امان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ تقریب کے اختتام پرمیڈیا نمائندگان کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں اور پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

شیئر: