Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی مدد آپ

ویسٹ کولمبیا.... اپنی مدد آپ کا طریقہ ہمیشہ اچھاا ور موثر و کارگر سمجھا جاتا رہا ہے مگر یہاں ایک شخص نے اس سماجی روش کو کچھ آگے بڑھا کر سب کو حیرت میں ڈالدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے ایک شخص کو بھوک لگی تو اس نے قریب ریستوران کا رخ کیا جہاں کے بیف برگر اور اسٹیک بیحد مقبول ہیں مگر جب ایلکس ہیون نامی شخص وہاں پہنچا تو پورا ریستوران سنسان پڑا تھا۔ ریستوران میں کوئی گاہک تھا نہ ہی کارندہ۔ ایک شخص جو ریستوران میں نظرآیا وہ بھی سویا ہوا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ہیون نے اپنی مدد آپ کا فیصلہ کیا اور سوئے شخص کو جگانے کے بجائے کچن میں جاکر خود ہی کچھ پکانے اور کھانے کافیصلہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق اس نے کسی کارکن کی آمد کے انتظار میں 10منٹ بھی صرف کئے۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ 24/7کے نام سے مقبول ریستوران رات کے 2بجے تک کھلا رہتا تھا جبکہ اس دن ایسا نہیں تھا ۔ ہیون نے ا پنا بنایا اسٹیک اطمینان سے کھایا اور اس موقع کی سیلفی بھی بنائی جو بعد میں اس نے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ اس نے اسٹیک کے پیسے بھی سوئے ہوئے کارکن کے قریب رکھ دیئے۔اس کے جانے کے بعد جب ریستورن انتظامیہ کو ساری بات معلوم ہوئی تو اس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس شخص کے ہنر سے خوش ہیں مگر کسی بھی شخص کو ریستوران کے اتنے اندر جانے اورکام کرنے کی ضرورت نہیں۔ 

شیئر: