Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیونٹیوں کی بھرمار سے کیسے جان چھڑائیں

چیونٹیوں کی گھر میں اور خاص طور پر کچن میں بھرمار پریشانی کا سبب بنتی ہے ان کی موجودگی میں کچن میں کوئی بھی میٹھی چیز رکھنا ناممکن ہو جاتا ہے . یہ اپنے بلوں سے نکل کر کچن میں پھیل جاتی ہیں اور کھانے کی اشیا میں داخل ہو کر انہیں خراب اور ضائع کرنے کا سبب بنتی ہیں.  ا ن سے جان چھڑانے کے لئے ان کے بلوں کے قریب سرخ یا کالی مرچ ڈال دیں . اسی طرح سر کے اور پانی کا محلول بنا کر چیونٹیوں کے بلوں کے قریب چھڑکنے سے بھی چیونٹیوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے . 
اس مسئلے کے حل  کے لئے پودینے کا استعمال بھی بے حد مفید ہے جبکہ چیونٹیوں کی  ا?ماجگاہوں کے پاس لونگ ڈالنے سے بھی وہ بل  چھوڑ دیتی ہیں . اسی طرح   تین  حصے  ڈش سوپ اور ایک حصہ پانی ملا کر چیونٹیوں کے راستے میں چھڑکنے سے  چیونٹیاں وہاں سے بھاگ جاتی ہیں . 

شیئر: