Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت 2017 ء: 5ہزار سے زیادہ عسکری اشیاءتیار

ریاض.... سعودی عہدیدار میجر جنرل عطیہ المالکی نے اعلان کیا ہے کہ 2017ءکے دوران سعودی فوجی فیکٹریوں نے 5258عسکری اشیاءاپنے یہاں تیار کرلیں۔ کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی6ہزار مصنوعات مملکت میں تیار کرانے کی حامی بھرلی۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع چھوٹے اوردرمیانے درجے کے سعودی اداروں اور ملکی صنعت و معیشت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے ہر 2 برس میں اے ایف ای ڈی نمائش منعقد کرنے کی ہدایت بھی دیدی ہے۔ امسال اے ایف ای ڈی نمائش منعقد ہوگی۔

شیئر: