Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانیوں نے” جمعہ الغضب“ منایا

تہران ..... ایرانی عوام نے 9ویں روز جمعہ کو بھی احتجاجی مظاہرے کئے۔ شہداءکی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعہ الغضب منایا۔ اپوزیشن نے مظاہروں کے دوران 50افرا د کے قتل پر حکام کی مذمت کی۔ ایرانی حکومت ابھی تک صرف 22افراد کی ہلاکت کا اعتراف کررہی ہے۔ سوشل میڈیا پر مظاہرین سے اپیلیں کی گئیں کہ وہ ایرانی حکومت کے حق میں نکلنے والے مظاہرین سے ٹکرانے سے گریز کریں۔تبریز اسٹیڈیم میںسازی اور تبریز ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے آنے والوں نے خامنہ ای مردہ باد ، ڈکٹیٹر مردہ باد، خامنہ ای شرم کرو اور اقتدار چھوڑو کے نعرے لگائے۔ ایرانی ٹی وی نے اسٹیڈیم سے میچ کی براہ راست کوریج روک دی اور تبصرے نشر کرنے پر اکتفا کیا۔ دریں اثناءایرانی صدر کے مشیر حسام الدین نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر پاسداران انقلاب کے کمانڈر الجعفری کے اس دعوے پر نکتہ چینی کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مظاہرے اپنی موت آپ مر گئے۔ دریں اثناءروس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ اجلاس امریکہ کی درخواست پر ہوگا۔
 

شیئر: