Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا نیا چارٹ

ریاض .... نئے شاہی فرامین میں سرکاری ملازمین کو تنخواہ جاری کرنے کی تاریخوں کی بھی نشاندہی کردی گئی ہے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے2018ءکے 12مہینوں میں تنخواہ کی تقسیم کی تاریخوں کا چارٹ تیار کرکے جاری کردیا۔ جنوری کی تنخواہ ہفتہ 27 کو دی جائیگی۔ اس روز جمادی الاول کی 10تاریخ ہوگی۔ آئندہ ہر عیسوی مہینے کی 27تاریخ کو ہی تنخواہ ملے گی البتہ عربی مہینوں کی تاریخی تبدیل ہوتی رہیں گی۔ علی الترتیب11،10، 11، 12،13، 14،16، 17، 18، 19 اور 20 تاریخوں کو تنخواہ ملے گی۔
 
 

شیئر: