Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے خاموش بات شروع کی جائے،نیویارک ٹائمز

واشنگٹن ...امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعاون کیلئے صدر ٹرمپ کو شور مچانے کے بجائے خاموش بات چیت کرنی چاہئے۔ اپنے اداریئے میں اخبار لکھتا ہے کہ اگر پاکستان نے امریکہ کو دی گئی رسائی بند کردی تو امریکہ پاکستان سے منہ پھیرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ادھر خبروں کے مطابق امریکہ ایسی صورت میں اپنے دوسرے آپشنز پر غور کررہا ہے۔ ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ فوج کے پاس افغانستان میں اپنی فوج کو سپلائی فراہم کرنے کے متعدد آپشن ہیں اور وہ تجارتی پروازوں کو چارٹر کرکے یہ خلا پورا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند ہفتوں یا مہینوں تک تو یہ عارضی فوجی حل چل سکتا ہے لیکن اس کے بعد صورتحال خراب ہوگی۔ ممکنہ پابندی سے نمٹنے کیلئے امریکہ کو مزید عملی حل سوچنا ہونگے لیکن اسکے لئے بہت زیادہ قیمت ادا کرنا پڑیگی۔
 

شیئر: