Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیپ ٹاون ٹیسٹ: بارش کی انٹری

 
کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ اور ہند کے مابین کھیلے جارہے 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بارش نے انٹری دے کر کھیل کا تسلسل روک دیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تواس کے 3کھلاڑی 12رنز پر ہی واپس پویلین چلے گئے۔ جس میں ہاشم آملہ بھی صرف 3رنز کے ساتھ شامل تھے۔ یہ تینوں وکٹیں بھونیشور کمار نے حاصل کیں۔ بعدازاں فاف ڈی پلیسس نے اے بی ڈی ویلیئر کے ساتھ وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کی اور دونوں نے نصف سنچریاں بالترتیب 62اور 65رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین ڈی کوک 43رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 286رنز پر میزبان ٹیم واپس چلی گئی جس کے بعد مہمان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیاتوپہلی 3وکٹیں 27رنز پر گنوا دیں۔ ان میں کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ بھی شامل تھی جو اپنی شادی کے بعد پہلی اننگز کھیل رہے تھے اور صرف5رنز بنا سکے۔92رنز پر ہندوستان کے 7کھلاڑی آوٹ ہوجانے کے بعد ہردیک پانڈیا بولرز کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ پر ٹھہرے رہے اور93رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر میچ کو یکطرفہ نہ ہونے دیا۔ ہند کے اسکور کو 199رنز پر پہنچا کر پانڈیا بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔محمد شامی 4رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ ہند نے پہلی اننگز میں 209رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فیلینڈر اور ربادہ نے 3، 3 جبکہ طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے ڈیل سٹین اور مورنے مورکل نے2، 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔77رنز کی برتری کے ساتھ جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز شروع کی تواوپنرز نے محتاط انداز سے آغاز کیا۔ ایڈن مرکرم34اور ڈین ایلگر25رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ دونوں شکاربھی آل راونڈر ہردیک پانڈیا نے ہی کئے۔دوسرے دن کے اختتام ہوا تو ہاشم آملہ3 اور نائٹ واچ مین کے طور پر آنے والے ربادہ 2رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ 2وکٹوں پر 65رنز کے بعد جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں 142 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن بارش کے باعث ایک گیند کابھی کھیل نہیں ہوسکا۔ چائے کے وقفہ کے بعد امپائرز نے کھیل ختم کرنے اعلان کردیا۔ جنوبی افریقہ کی میچ پر گرفت مضبوط ہے۔  

شیئر: