Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی:بغیر اجازت مندر اور مسجد پر لاؤڈاسپیکرممنوع

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی حکومت نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ بغیر اجازت نامہ کے مندر ، مسجد پر لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر جیل ہوسکتی ہے ۔ بارات میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر دولہا کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔ یوپی کے پرنسپل سیکریٹری اروند کمار نے ریاست کے ڈی ایم اور ایس ایس کو جاری ہدایت نامے میں کہاہے کہ مندر ، مسجد پر بغیر اجازت کے نصب لاؤڈ اسپیکر 20جنوری سے قبل اتروادیئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 15جنوری سے قبل ہر مندر اور مسجد میں لاؤڈاسپیکر لگانے کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ 20دسمبر کو ایک پی آئی ایل پر الہ آباد ہائیکورٹ کی لکھنؤ بنچ نے صوتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے یہ حکم جاری کیاجسے ریاست بھر میں نافذ کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہے۔

شیئر: