Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک ائیرپورٹ پر2طیاروں میں تصادم

نیویارک۔۔۔کویت ائیرویز کا ایک مسافر طیارہ نیویارک میں جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر اڑان بھرتے ہوئے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا ۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو مزید انتظامات تک ایک ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید سرد موسم کی وجہ سے متعدد ہوائی اڈے بند کریے گئے ہیں اور تقریباً 3 ہزار 300 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ان میں زیادہ تر جے ایف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے منسوخ کی ہیں۔قبل ازیں جے ایف کے حکام نے بھی جمعہ کی شب یہ اطلاع دی تھی کہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے تمام بین الاقوامی اور مقامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کا آباد جزیرہ ٹینس کورٹ کے برابر

شیئر: