Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسر کمپنی نے کروم بک 11 کا نیا ورژن متعارف کرادیا

 
ایسر کمپنی کی جانب سے کروم بک 11 لیپ ٹاپ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا گیا ہے۔ڈیوائس میں 11.6 انچ ڈسپلے ، انٹیل سیلیرون پروسیسر ، ایچ ڈی آر ویب کیمرہ اور ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز دیے گئے ہیں۔ڈیوائس کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔کنکٹیویٹی کیلئے لیپ ٹاپ میں دو یو ایس بی 3.0 پورٹ اور دو یو ایس بی 3.1 ٹائپ سی پورٹ شامل کی گئی ہیں۔ یہ لیپ ٹاپ اینڈرائیڈ ایپلیکیشنز کو رن کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق لیپ ٹاپ کو ایک بار چارج کرنے کے بعد دس گھنٹے تک لگاتار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیپ ٹاپ کو ٹچ ڈسپلے ورژن اور نان ٹچ ڈسپلے آپشن کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔کروم بک 11 کی قیمت 250 ڈالر ہے اور اسکی فروخت مارچ سے شروع ہوگی۔

شیئر: