Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب میں اب صرف کام،کام اور کام ہوگا، جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد.... قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔خصوصاً ان احکامات کی عملدرآمد رپورٹ کا جائرہ لیا جو انہو ںنے اپنے منصب کی دمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دئےے تھے۔اجلاس میں پراسیکیوشن،آپریشن اور آگاہی اور تدارک ڈویژن نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق تقریباً173 فیصلے ہیں ان کو اور نیب کے قانون کو پڑھیں اور کوئی بھی انکوائری اور انوسٹی گیشن قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تقریباً84ارب ڈالر سے زائد کا مقروض ہے۔دوسری طرف موبائل فون کمپنیاں مبینہ طور پر سالانہ تقریباً400ارب روپے کا ٹیکس ایف بی آر کو نہیں دیتیں۔نیب میں اب صرف اور صرف قانون کے مطابق کام،کام اور کام ہوگا۔

شیئر: