Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم کا جدہ میں اجلاس

میاں عنایت الرحمن اور شاہد چوہدری کے اعزاز میں تقریب
* * * جاوید راہو۔ جدہ* * * *
 ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم جدہ باڈی کے زہر اہتمام ممبر رویت ہلال کمیٹی میاں عنایت الرحمن ، ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر شاہد چوہدری اور ممبران کے اعزاز میں تقریب کااہتمام کیا گیا۔تقریب کی میزبانی جدہ باڈی کے صدر محمد شبیر نے سر انجام دی۔     فورم سے خطاب کرتے ہوئے ممبر رویت ہلال کمیٹی میاں عنایت الرحمان اور صدر پریس کلب ایبٹ آباد شاہد چوہدری نے فورم کے تمام ممبران کو سعودی عرب میں ایک پلیٹ فارم پراکھٹا ہونے اور دُکھی انسانیت کی دیار غیر میں خدمت اور مددکرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اشفاق قریشی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے صوبہ ہزارہ کے قیام کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں کیا۔ نورالحسن گجرنے کہا کہ دیار غیر میں ہماری تنظیم کامقصد دکھی انسانوں کی خدمت ہے۔
    تقریب سے حاجی سکیم گجر، چوہدری دلپزیر، راجہ بشر،محمد اقبال، رفیق خان، عادل عباسی، محمد ثاقب، قاری جیلانی، عبدالرشید مغل، نواز خان، رفیق خان ،سردار رفیق، شاہجہاں قریشی ،امتیاز قریشی، روشن مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شیئر: