Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز : پاک وہند ہاکی میں آمنے سامنے ہونگے

 
میلبورن :کامن ویلتھ گیمز 2018ءمینز اور ویمنز ہاکی ایونٹس کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 7 اپریل کو پاکستانی ٹیم کو روایتی حریف ہند کا چیلنج درپیش ہو گا۔ آئندہ برس ہونے والے میگا گیمز کے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس 5 اپریل سے 14 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ مینز گروپ اے میں دفاعی چیمپیئن اور5 مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور ا سکاٹ لینڈ، گروپ بی میں پاکستان، ہند،انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز شامل ہیں۔ ویمنز گروپ اے میں انگلینڈ، ہند، جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور ویلز جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا اور گھانا شامل ہیں۔5 اپریل کو مینز ایونٹ کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کو ویلز اور جنوبی افریقہ کو ا سکاٹ لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ 6 اپریل کو انگلینڈ کا مقابلہ ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا، 7 اپریل کو پاکستانی ٹیم روایتی حریف ہندکے مدمقابل ہو گی۔ ملائیشیا کا مقابلہ ویلز، کینیڈا کا مقابلہ سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔ 8 اپریل کو پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے گروپ میچ میں انگلینڈ جبکہ 11 اپریل کو اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔13 اپریل کو سیمی فائنلز جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: