Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز کی مشعل لاہور میں

لاہور: کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے کی تقریب لاہور میں علامہ اقبال کے مزار کے قریب شاہی قلعہ کے سامنے حضوری باغ میں ہوئی جس میں سابق کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور پاکستان کے معمر ترین ایتھلیٹ عبدالغفور بھی موجود تھے۔ ایتھلیٹس شاہی قلعہ سے بیٹن اٹھائے ہوئے تقریب میں پہنچے جس کے بعد مقامی اسکول میں اس کا شاندار استقبال ہوا۔کوئنز بیٹن کامن ویلتھ میں شامل 71 ممالک کے سفر پر نکلی ہے۔ ایونٹ کے میزبان صدر پی او اے جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ قبرص سے پاکستان پہنچنے والی کوئینز بیٹن ریلے کا سفر آج اختتام پذیر ہورہا ہے جس کے بعد مشعل شام کو ہند روانہ ہوجائے گی۔

شیئر: