Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ بنکی میں سردی سے 6افراد کی موت

بارہ بنکی۔۔۔۔اترپردیش میں امسال سردی  نے 25سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔بزرگوں کا کہنا ہے کہ ایسی کڑاکے کی ٹھنڈ 1990ء میں پڑی تھی ۔دہلی میں درجہ حرارت 4.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔لکھنؤ، میرٹھ، کانپور ، سہارنپور ،فیض آباد، اکبر پور وغیرہ اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔بارہ بنکی کے دیوا علاقے میں شدید ٹھنڈ سے6افراد کی موت ہوگئی۔ کہرے کی وجہ سے رات میں گاڑیوں کا چلانا محال ہے۔ ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر جاری ہے۔ کہرے کے باعث حدنظر 25سے 30میٹر تک پہنچ گئی۔ سردی کے باعث مارکیٹوں میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کڑاکے کی سردی اور برفیلی ہوائیں آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

شیئر: