Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بدھ 14 جنوری کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں بدھ کو سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 4 ہزار اور 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے جبکہ ایک روز قبل اس کی قیمت 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار  687 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 85 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار 575 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 209 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 638 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 91 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: