Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضبا کورنیش پرکشش تفریحی مقام، موسم سرما میں رونقیں عروج پر

بڑی تعداد میں سیاح موسم سرما سے لطف اندوز ہو رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے ضبا کمشنری میں تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاح موسم سرما سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ضبا کمشنری کی بلدیہ کے انچارج انجینیئرعبدالرحمن العنزی کا کہنا ہے کہ ’ضبا کورنیش کی رونقیں ان دنوں عروج پر ہیں۔‘

ترقیاتی کاموں کا مقصد کوالٹی آف لائف پروگرام پرعمل کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’بلدیہ نے ساحلی تفریحی مقامات پر واکنگ ٹریکس کی تعمیر کے علاوہ سبزہ زاروں پر خصوصی توجہ دی ہے۔‘
 ترقیاتی کاموں کے حوالے سے عبدالرحمن العنزی کا کہنا تھا کہ ’ضبا کورنیش کا ریتیلا علاقہ المقیطع اور شمالی ساحلی پٹی کے علاوہ اللوٹس گراؤنڈ اہم ہیں جہاں متعدد سیاحتی منصوبے مکمل کیے گئے، مجموعی رقبہ 21 ہزار مربع میٹر ہے۔ سپورٹس گراؤنڈ کے علاوہ پلے لینڈ شامل ہے۔‘

ضبا کا ساحلی علاقہ ترقیاتی منصوبوں کے بعد پرکشش مقام بن گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے بتایا کہ ’ترقیاتی کاموں کا مقصد کوالٹی آف لائف پروگرام پر عمل کرنا ہے تاکہ شہریوں اور رہائشیوں کو معیاری زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔‘
مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ساحلی تفریحی علاقے میں مزید منصوبوں پر جلد کام کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والوں کے لیے بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘
ضبا کا ساحلی علاقہ ترقیاتی منصوبوں کے بعد نہ صرف صرف مقامی بلکہ غیرملکی سیاحوں کے لیے بھی پرکشش مقام بن گیا ہے۔

 

شیئر: