Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند : جنگلی ہاتھیوں کیساتھ سیلفی کے شوق نے کئی افراد کی جان لے لی

نئی دہلی.... ہند کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں جنگلی ہاتھیوں کے ساتھ سیلفی کا نیا شوق پریشانی کا سبب ہے اور کئی لوگوں کی جان چلی گئی ۔ ہندوستانی ٹی وی کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام نے مقامی صحافی سبرت کمار پاتی کو بتایا کہ ان واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔دسمبر میں ایک مقامی جے کرشنا نہ ایک بازار سے اپنے گاﺅں جا رہے تھے کہ انھوں نے گاﺅں میں ایک ہاتھی دیکھا جس کے گرد ایک بھیڑ جمع تھی۔ لوگ اس کی تصویریں لے رہے تھے اور جانور کو پریشان کر رہے تھے۔وہ بھی اس بھیڑ میں شامل ہو گئے اور ہاتھی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ اسی دوران غصے میں بپھرے ہوئے ہاتھی نے انھیں سونڈ میں لپیٹ کر ہلاک کر دیا۔جے کرشنا کے بیٹے نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے یہ منظر دیکھا لیکن کوئی انھیں نہیں بچا سکا۔اس نے کہا کہ دوسرے لوگ تو بھاگنے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان کے والد نہ بچ سکے۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ ستمبر میں ہوا تھا۔ ایک سکیورٹی گارڈ اشوک بھارتی سیلفی لینے کےلئے جانور کے اتنے قریب گیا کہ وہ اس کی زد میں آ گیا اور ہلاک ہو گیا۔کسی دوسرے شخص نے وڈیو میں ان کی ہلاکت کے منظر کو قید کیا کہ وہ اس سے قریب سے قریب ہوتے جا رہے تھے کہ اچانک ہاتھی نے ان پر حملہ کردیا۔اشوک بھارتی نے بچنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور کچلے گئے۔ انھیں فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا مگر انہیں نہ بچایا جاسکا۔

شیئر: