Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسوس کمپنی نے دو نئے لیپ ٹاپ متعارف کرا دئیے‎

اسوس کمپنی نے لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرانک شو میں دو نئے لیپ ٹاپ متعارف کروا دیے ہیں جس میں زین بک 13 اور ایکس 507 لیپ ٹاپ شامل ہیں۔زین بک 13 میں 13.3 انچ ڈسپلے ، انٹیل 8 جنریشن کور آئی 7 پروسیسر ، پندرہ گھنٹے کی بیٹری لائف ، 16 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فنگرپرنٹ اسکینر کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ‏لیپ ٹاپ میں ہارمون کارڈون آڈیو سسٹم دیا گیا ہے۔لیپ ٹاپ کو رواں سال فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا تاہم اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ‏ایکس 507 لیپ ٹاپ میں 15.6 انچ ڈسپلے اور انٹل کور آئی 7 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے ڈیوائس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔لیپ ٹاپ کی قیمت کے بارے میں کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

شیئر: