Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ایک ماہ کے دوران زائرین اور نمازیوں کی تعداد 52 ملین سے تجاوز

عمرہ کرنے والوں کی تعداد 7,537,002 ہزار ریکارڈ کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’صفر 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 52 ملین(52,823,962) سے تجاوز کرگئی۔‘
اتھارٹی  کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں21 ملین افراد (21,421,188) نے نماز ادا کی،جس میں حجر اسماعیل(حطیم) میں 51 ہزار194 نمازی شامل ہیں۔
اس دوران عمرہ کرنے والوں کی تعداد 7,537,002 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نمازیوں کی تعداد 20 ملین(20,621,745) سے  زیادہ رہی۔ 1,188,386 زائرین نے روضہ شریفہ میں نماز ادا کی جبکہ 2,004,608 سے زیادہ نے روضہ رسول پر حاضری دی۔
 حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد کو ٹریک کرنے کےلیے جدید سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔
یہ نظام آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے، ہجوم کے بہاو کو منظم کرنے اور سائٹس کی نگرانی کرنے والے شریک اداروں کے ساتھ ہم آہنگی میں معاون ہے۔

 

شیئر: