Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے،میئر کراچی

کراچی.... میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔چیف جسٹس کوپانی کے مسئلے پرانتہائی تحفظات ہیں۔ایسے مسائل حکومتیں حل کرتی ہیں،عدالتیں نہیں۔اتوار کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ ایسے محکمے میئر کے انڈرہوتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن کے معاملات صوبائی حکومت چلا رہی ہے،میں نے تجاویز کےلئے چیف جسٹس سے وقت مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹینکر مافیا موجود ہے،ہر جگہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس لگے ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا۔اب کراچی کے مسائل حل ہونگے۔ان کا کہناتھا کہ 8 کروڑ روپے کے عوض غیر قانونی ہائیڈرنٹس لگانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
 

شیئر: