Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: 6لاکھ نقلی بلب ضبط

ریاض...وزارت تجار ت و سرمایہ کاری کی نگراں ٹیموں نے ریاض کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 6لاکھ نقلی بلب برآمد کرلئے۔ وزارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گودام سے جو بلب ملے ہیں ان پر درج معلومات دھوکہ تھیں۔ مالک کو طلب کرکے قانونی کارروائی کا انتباہ دیدیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 

شیئر: