Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: الشرائع محلے میں مشہور ریستوران سربمہر

 مکہ مکرمہ..... یہاں الشرائع بلدیہ کے اہلکاروں نے مشہور ریستوران کو سربمہر کردیا۔ چھاپہ مارا تھا، ماحولیاتی اور حفظان صحت کی متعدد خلاف ورزیاں پائی گئی تھیں۔ بلدیہ کے چیئرمین فہد البشری نے الوائام ویب سائٹ کو بتایا کہ 200 کلوگرام سبزیاں اور آٹے کی 30 بوریاں ضبط کی گئیں۔ پانچ گیس سیلنڈر اور کھانے کے متعدد برتن بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ اصلاح حال کی تکمیل تک ریستوران کو سربمہر کردیاگیا۔ البشری نے خبردار کیا کہ کسی بھی ریستوران یا کھانے پینے کی اشیاء فرو خت کرنے والے مرکز کو مقامی شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں اور زائرین کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر: