Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حصص مارکیٹ کی دبنگ پیشرفت

16جنوری 2018ءمنگل کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ“ کا اداریہ

سعودی حصص مارکیٹ ٹھوس اقدامات کے بل پر آگے بڑھ رہی ہے۔ مارکیٹ میں پے درپے تبدیلیاں آرہی ہیں۔ اہم تبدیلی نئی منڈیوں کے اشاریوں میں سعودی حصص مارکیٹ کی شمولیت کی صورت میں برپا ہوگی۔ مورگن اسٹینلے، ایم ایس سی آئی اور فڈسی میں شمولیت کا وقت آن پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں سعودی آرامکو کے 5فیصد حصص عالمی منڈی میں پیش کرنے کی تاریخ کا بھی بے چینی سے انتظار ہورہا ہے۔سعودی آرامکو کے حصص عالمی منڈیوں پر اثر انداز ہونگے۔ ہر مارکیٹ اس سلسلے میں اپنا حصہ حاصل کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہے۔ سرفہرست نیویارک، ہانگ کانگ ااور لندن کی شیئرز مارکیٹیں ہیں۔
سعودی حصص مارکیٹ مختلف مراحل سے گزر کر نئی حصص مارکیٹوں کے اشاریوں کی منزل میں داخل ہونے والی ہے۔ مملکت نے حالیہ ایام میں پے درپے بہت ساری اصلاحات کی ہیں۔ 
سعودی حصص مارکیٹ نے نیا ہدف حاصل کرنے کیلئے ”مستقل تحفظ کے نظام “ کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔اسکے بغیرکوئی بھی حصص مارکیٹ نئی مارکیٹوں کے اشاریوں کی منزل میں قدم نہیں رکھ سکتی۔
سعودی عرب نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لین دین کے لئے متعدد قوانین جاری کئے۔ یہ ایک طرح سے مارکیٹ کی دنیا میں ستون کا درجہ رکھتے ہیں۔ تبدیلی کیلئے قوانین کا اجراءناگزیر تھا۔ قوانین کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار کو سہولت حاصل ہوئی۔ غیر ملکی سرمایہ کار 50فیصدبنیادی پونجی کا نظم و نسق خود کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں اسکی سہولت دی گئی۔ سب کچھ قانون کے دائرے میں ہوا۔
سعودی حصص مارکیٹ کی نئی منڈیوں کے اشاریوں میں شمولیت سے مارکیٹ کو بڑی اور نئی اٹھان ملے گی۔سعودی اقتصاد پر عالمی اعتبار بھی سرمایہ کاروں کو حصص یا سرمایہ کاری کے دیگر شعبوں میں مملکت کا رخ کرنے میں معاون بنا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
  
 

شیئر: