Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے چوری کی نیت مہنگی پڑی

 سائٹ بینک، اسکاٹ لینڈ.... یہاں ایک اے ٹی ایم میں چوری کی واردات کرنے کی غرض سے اے ٹی ایم روم میں داخل ہونے والے چور نے جس کی عمر 51سال بتائی جاتی ہے مشین سے رقم نکالنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد اتنا جھلایا کہ اس نے خودکو گولی مار لی۔ نتیجہ میں خود اسکی جان کے لالے پڑ گئے او راب وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ کیش مشین پر فائرنگ کرتے ہی اس میں آگ لگ گئی اور چور جو مشین کے قریب کھڑا تھا پوری طرح سے اس کی لپیٹ میں آگیا۔ چور کا ایک ساتھی اس حالت کو دیکھتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہناہے کہ وہ اس شریک جرم کو تلاش کررہی ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کے ارادے ٹھیک نہیں تھے اور اب وہ اتنا زخمی ہوچکا ہے کہ اسکے بچنے کی امید بھی اتنی ہی ہے جتنی اسکے مرنے کی۔ اسپتال میں اسکی حالت انتہائی نازک ہے۔ ملزم کوئن ایلزبتھ اسپتال میں داخل ہے۔ تباہ شدہ اے ٹی ایم مشین کے ٹکڑے 25گز دور تک پھیلے ملے ہیں۔

شیئر: