Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی وزیر خارجہ کا روہنگیا باشندوں کے گاؤں کا دورہ

میانمار۔۔۔جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مغربی میانمار پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ تاروکونو میانمار کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاست رکھاین پہنچے جہاں انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تاروکونو سرحد کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے مقام تک گئے۔ انہوں نے دریا پر اس پل کا دورہ کیا جسے بنگلہ دیش سے واپس آنے والے پناہ گزین استعمال کریں گے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی دیہات اور گھر جلا دیئے گئے ہیں اور صورتحال بہت سنگین ہے تاہم پناہ گزینوں کی واپسی اور عام زندگی کی بحالی کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ 
یہ بھی پڑھیں:جاپانی فورسز کا تیل اسمگلروں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

شیئر: