Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار میں فوج کی طرف سے اجتماعی قبر کی چھان بین

ینگون۔۔۔ میانمار کی فوج نے کہا ہے کہ وہ ریاست راکھین کے گاؤں میں ایک ایسی اجتماعی قبر کی چھان بین کر رہی ہے، جس میں مبینہ طور پر بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر کے دفنا دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی طرف سے میانمار کی فوج پر یہ الزام  لگایا گیا تھا کہ راکھین کے گاؤں میں میانمار کے فوجی دستوں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بہت سے افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں اس اجتماعی قبر میں پھینک دی تھیں۔ عالمی ادارے کا میانمار کی فوج پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کی منظم انداز میں نسل کشی کی مرتکب ہوئی۔ راکھین سے اس سال اگست سے اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد روہنگیا باشندے مہاجرین کے طور پر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔
 

شیئر: