Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے بھی جنسی ہراسانی کا سامنا رہا، امریکی اولمپک چیمپیئن جمناسٹ

واشنگٹن:امریکہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور جمناسٹک سپراسٹار سمون بائلز نے انکشاف کیا کہ امریکی اولمپکس ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری نسر نے انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔یاد رہے کہ بدنام زمانہ ڈاکٹر لیری کو قابلِ اعتراض ویڈیوز بنانے کے الزام میں گزشتہ ماہ 60 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سمون بائلز نے کہا کہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد وہ اپنی کہانی عوام کے سامنے لانے کے حوالے سے خود سے جنگ لڑنے میں مصروف تھیں۔20 سالہ موجودہ اولمپک چیمپیئن نے کہاکہ آپ میں سے اکثر لوگ مجھے ایک ہنستی، مسکراتی، چنچل اور پھرتیلی لڑکی کے طور پر جانتے ہیں لیکن میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد سے خاصا ٹوٹا ہوا محسوس کرنے لگی۔بائلز کی ٹیم کی اراکین ایلے ریزمین، میک کیلا مرونے اور گیبی ڈگلس نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر نسر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔بڑے پیمانے پر ایتھلیٹس کے اسکینڈلز سامنے آنے کے سبب ہی گزشتہ سال مارچ میں امریکی جمناسٹکس کے سربراہ اسٹیو پینی استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئے تھے جہاں کھلاڑیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے فوری طور پر حکام کو ان الزامات کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا۔موجودہ اولمپک چیمپیئن اور 10 مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن شپ میڈلسٹ سمون بائلز کو 2020 ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی جمناسٹک میں فیورٹ تصور کیا جا رہا ہے ۔

شیئر: