Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معائنے کے بعد دی جائیگی لاؤڈاسپیکر کی اجازت

امروہہ۔۔۔۔۔۔مذہبی اور عوامی مقامات ، بارات ، جلوسوں میں لاؤڈاسپیکر کی اجازت دیئے جانے کے سلسلے میں کمشنر کی صدارت میں
 کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں اجلاس منعقدہوا۔ کمشنر نے کہا کہ لاؤڈاسپیکر کی اجازت موقع کا جائزہ لینے کے بعد دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی نئے مذہبی مقام کیلئے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ہر تھانہ انچارج لاؤڈاسپیکرز پر سروے کرنے کے بعد آپریٹرکا نام ضرورتحریر کرے تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے طلب کیا جاسکے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اونکار سنگھ، ضلع مجسٹریٹ نونیت سنگھ چہل ، اپر ضلع مجسٹریٹ محمود عالم انصاری، پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ وغیرہ  سمیت دیگر تھانہ انچارج اور تحصیلدار موجود تھے۔

شیئر: