Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹو زیڈ 3 اور زیڈ 3 پلے کی تفصیلات جاری

موٹورولا کمپنی کے دو نئے اسمارٹ فونز زیڈ 3 اور زیڈ 3 پلے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ دونوں سمارٹ فونز میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو دیا جائے گا۔دونوں ڈیوائسز ‏6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے دیا جائے گا. اسمارٹ فونز میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر شامل ہوگا ۔ اسمارٹ فون کی جاری ہونے والی تصاویر میں فنگر پرنٹ اسکینر موجود نہیں ہے جس کے باعث اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی شامل کی جا سکتی ہے یا پھر آئی فون ایکس کے طرز کے فیس آئی ڈی فیچر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔دونوں اسمارٹ فونز کو فروری میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:موٹرولا کے نئے سمارٹ فون ای 5 کی تصاویر سامنے آگئیں

شیئر: