Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام آدمی ہوں، پروٹوکول کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، مودی

نئی دہلی .... کانگریس کی طرف سے وزیراعظم مودی کا اس بات پر مذاق اڑانے پر کہ وہ عالمی رہنماﺅں سے کیوں اتنا بغلگیر ہوتے ہیں؟ مودی نے کہاکہ میں تو ایک عام سا شخص ہوں اورپروٹوکول کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر میری بھی تربیت دوسروں کی طرح ہوئی ہوتی تو میں بھی اس پر عمل کرتا لیکن میں تو معمولی آدمی ہوں اور اسی لئے کوشش کرتاہوںکہ پروٹوکول کے چکر میں میرے ملک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ وزیراعظم کا کہناہے کہ تاہم یہی بات میری قوت بن چکی ہے اور کھلے ذہن کے ہونے کی وجہ سے عالمی رہنماﺅں نے اسے پسند کیا ہے۔
 

شیئر: