Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کے غیر ملکی شوہر فیض اٹھاسکیں گے!

ریاض .... وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ اگر سعودی خواتین کے غیر ملکی شوہر بے روزگار ہوں تو ایسی حالت میں وہ سماجی کفالت کے نظام سے فیض یاب ہوسکیں گے۔ مملکت میں سماجی کفالت پروگرام سے فیض یافتگان کی تعداد 9لاکھ تک پہنچ گئی۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا ہے کہ آن لائن کوائف کی تجدید سے یتیم، قیدی کی اولاد ،مہاجرین کے خاندان اور 18برس سے کم عمر کے متروکہ خاندان مستثنیٰ ہونگے۔
 

شیئر: