Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتنا’’ اندھیر‘‘ تو برٹش راج میں بھی نہ تھا، گوپال

نئی دہلی۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن کی طرف سے ’’آپ‘‘ کے 20ارکانِ اسمبلی کو منافع بخش عہدوں پر قابض ہونے کے سبب نااہل قراردینے کی سفارش کے بعد پارٹی نے پریشان کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی انتخابات سے نہیں ڈرتی ۔ کیجریوال حکومت میں دیہی ترقیات کے وزیر گوپال رائے نے الیکشن کمیشن پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنا اندھیر تو برٹش راج میں بھی نہیں تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو اپنی سفارشات بھیجنے سے پہلے پارٹی کا موقف جاننے یا سننے کی زحمت نہیں کی۔یہ غیر جمہوری اقدام ہے۔ہمیں پریشان کیا جارہا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما سنجے سنگھ نے 20ارکانِ اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غلط قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔

شیئر: