Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کے روپ میں واردات کرنیوالا گروہ گرفتار

لدھیانہ ۔۔۔۔۔خود کو پنجاب پولیس کا افسر بتاکر دکانوں، تجارتی مراکز اوراسکریپ کے مالکان سے رقمیں اینٹھنے والے شاطر گروہ کے سرغنہ سمیت 6افراد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گروہ کے قبضے سے 2وردیاں، 2کاریں ، 2موٹر سائیکل ، دیسی پستول، ایک کھلونا پستول اور تیزدھار آلے برآمد ہوئے۔پکڑے گئے ملزمان کے نام جسونت سنگھ ، دلوندر سنگھ ،جگ پریت، سریندر سنگھ ، رنجیت سنگھ اور ایک عورت گورمیت کور ہیں۔پولیس تفتیش کے دوران ملزما ن نے بتایا کہ جسونت حولدار کا رول ادا کرتا تھا جبکہ لالی سادے کپڑے میں اے ایس آئی اور گورمیت کور جو ملزم جگ پریت کی بیوی ہے خاتون پولیس افسر بن جایا کرتی تھی۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ گروہ نے صدر علاقے میں آدھے درجن سے زائد وارداتیں کیں۔ مختلف دکانوں اورتجارتی مراکزاور کباڑخانوں  سے روزانہ پیسے وصولتے تھے اور متعدد دکانداروں سے ہفتہ واروصولی کرتے تھے۔ڈی سی پی گگن اجیت سنگھ نے بتایا کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔

شیئر: